احتیاط کم نہ کریں کیونکہ وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ کیجریوال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دہلی میں کورونا
دہلی میں کورونا

 

 

نئی دہلی: حکومت نے لوگوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اپنی احتیاط کم نہ کریں کیونکہ وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری لَو اگروال نے کل نئی دلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزراءکی کونسل کی پہلی میٹنگ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے اُس بیان کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے لوگوں کے ذریعے کووڈ سے متعلق مناسب رویے کی خلاف ورزی کے بارے میں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بندشوں میں نرمی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وبا ختم ہوچکی ہے، اس لئے لوگوں کو کووڈ سے محفوظ رہنے کے ضابطوں پر عمل کرتے رہنا چاہئے۔

وبا کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جناب لو اگروال نے کہا کہ ملک میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں مسلسل کمی کا رجحان ہے اور پچھلے سات سے آٹھ ہفتے میں انفیکشن سے صحت یابی کی شرح بھی مزید بہتر ہوئی ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران نیتی آیوگ کے صحت رکن ڈاکٹر وی ک نے کہاکہ تفصیلی تبادلہ خیال اور سائنسی اعدادوشمار کے تجزیے کے بعد حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری سے متعلق رہنما خطوط پچھلے ہفتہ جاری کردیئے گئے ہیں۔