کرناٹک: بسوراج بومئی بنے نئے وزیراعلیٰ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی

 

 

آواز دی وائس، بنگلور

ریاست کرناٹک میں گذشتہ دنوں یدی یورپا نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اب ان کی جگہ کرناٹک میں نئے وزیراعلیٰ کا حلف بسوراج بومئی نے  لے لیا ہے۔

بی ایس یدی یورپا کے استعفی کے بعد بی جے پی کے قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے دوران بسوراج بومئی کے نام پر نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر مہر ثبت کی گئی تھی۔

بسوراج بومئی نے بدھ کے روز منعقد ہونے والی حلف برداری تقریب کے دوران صبح 11 بجے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔

فی الحال صرف بی بومئی نے ہی حلف لی ہے جبکہ وزارتی کونسل کی توسیع بعد میں کی جائے گی۔

بسوراج بومئی کرناٹ کے 23 ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔

حلف برداری سے قبل بومئی کچھ رہنماوں کے ہمراہ بالابروئی گیسٹ ہاؤس کے نزدیک واقعہ انجنے مندر میں جا کر پوجا کی۔ اس کے بعد جب وہ حلف لینے کے لئے اسٹیج پر جا رہے تھے تو انہوں نے رخصت پذیر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کا بھی آشیرواد حاصل کیا۔

کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کے استعفیٰ دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے بسوراج ایس بومئی کو قانون ساز پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا۔ ؎

 خیال رہے کہ بسوراج بومئی کو بی ایس یدی یورپا کا قریبی مانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ریس میں انہیں فائدہ حاصل ہوا اور ان کے نام پر مہر ثبت کر دی گئی۔

بی ایس یدی یورپا کی طرح بسوراج بومئی بھی لنگایت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد ایس آر بومئی بھی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر بذریعہ ٹوئٹ مبارک باد دی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ ریاست کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔