اگلےکچھ دن بینک بندرہیں گے،اپنے کام آج ہی نپٹالیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2021
اگلےکچھ دن بینک بندرہیں گے،اپنے کام آج ہی نپٹالیں
اگلےکچھ دن بینک بندرہیں گے،اپنے کام آج ہی نپٹالیں

 

 

نئی دہلی: اگر آپ کا بینک سے متعلق کوئی ضروری کام ہے تو آج ہی نمٹالیں، کیونکہ اگلے 4 دن تک بینک مسلسل بند رہے گا۔ تاہم 4 دن کی یہ مسلسل تعطیل صرف شیلانگ میں ہی رہے گی۔

دیگر مقامات پر 16، 17 اور 19 دسمبر کو بینک بند رہیں گے۔ ملک کے سرکاری بینک ملازمین 16 اور 17 دسمبر کو ہڑتال پر ہوں گے جس کی وجہ سے ان دو دنوں بینکوں میں کام نہیں ہوگا۔

اس کی جانکاری یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے دی ہے۔ یو ایف بی یو نے حکومت کی نجکاری کی جاری تیاریوں کے خلاف احتجاج کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یوایف بی یوکے تحت بینکوں کی 9 یونینیں ہیں۔

بینک بندی کاپروگرام درج ذیل ہے۔ 16 دسمبر - بینک ہڑتال 17 دسمبر - بینک ہڑتال 18 دسمبر - یو سو تھم کی برسی (شیلانگ میں بینک بند) 19 دسمبر - اتوار (ہفتہ وار چھٹی) بینک 16 دنوں میں سے 10 دن بند رہیں گے۔

آج کا دن نکال کر دسمبر کے مہینے میں اب 16 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ان 16 دنوں میں سے 10 دن بینک بند رہیں گے۔ تاہم، یہ بینک تعطیلات ریاست سے ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔