بلبیر گیری اکھیل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
بلبیر گیری اکھیل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مقرر
بلبیر گیری اکھیل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مقرر

 

 

آواز دی وائس، پریاگ راج

اکھیل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کی مبینہ خود کشی کے بعد ان کی جانشینی کے حوالے سے گذشتہ روز فیصلہ ہوگیا ہے۔

اب بلبیرگری کو اکھیل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ باگمباری مٹھ کی جانشینی کے حوالے سے تین وصیتیں منظر عام پر آئی ہیں۔ جن کا ذکر نریندر گری کے خودکشی کے خط میں بھی کیا گیا تھا۔

اب بلبیر گری کے نام کا جانشین کے طور پر اعلان کر دیا گیا ہے اور وہ 5 اکتوبر 2021 کو نریندر گری کے تخت پر بیٹھیں گے۔

نریندرگری کی موت کے بعد تخت پر بیٹھے شخص کے لیے متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بلبیرپچھلے مہنتوں کی طرح 'طاقتور' نہیں ہوں گے۔ اگر مٹھ کے معزز لوگوں پر یقین کیا جائے تو بلبیر گری پچھلے مہنتوں کی طرح "طاقتور" نہیں ہوں گے۔ انہیں سپر ایڈوائزری بورڈ کنٹرول کرے گا۔ اس بورڈ میں نیرنجانی اکھاڑہ اورمٹھ کے5-6 معزز لوگ ہوں گے، جو مٹھ اور اکھاڑے کی روایت کو بخوبی جانتے ہوں گے۔