اویسی کے گھر پر حملہ کا معاملہ دو افراد کی ضمانت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اویسی کے گھر پر پتھراو کا واقعہ
اویسی کے گھر پر پتھراو کا واقعہ

 

 

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرنے والے پانچ میں سے دو افراد کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملزمان کی ذاتی ضمانت اور 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے سے ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

اس سے قبل 22 ستمبر کو عدالت نے ایک ملزم کو ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر اور باقی چار کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔یہ واقعہ 21 ستمبر کو شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ ہندو سینا کے ارکان الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر سے متصل اشوکا روڈ پر اویسی کے گھر کے باہر دھرنا دے رہے تھے۔ پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا اور ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

 مظاہرین نے مرکزی دروازے اور رکن اسمبلی کی نام کی پلیٹ کو توڑ دیا تھا۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے بتایا کہ انہیں اس واقعے کا علم نہیں تھا اور کئی میڈیا رپورٹس اور دیگر ذرائع سے اس کے بارے میں معلوم ہوا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی تنظیم کے کچھ کارکن احتجاج کے لیے وہاں گئے تھے۔

گپتا نے کہا کہ اسد الدین اویسی مسلسل ہندو مخالف بیانات دے رہے ہیں۔ رضا کار اس سے ناراض ہو سکتے ہیں۔