بہرائچ: نماز جمعہ کے دوران مسجد گرنے سے دو افراد جاں بحق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-06-2022
 بہرائچ: نماز جمعہ کے دوران مسجد گرنے سے دو افراد جاں بحق
بہرائچ: نماز جمعہ کے دوران مسجد گرنے سے دو افراد جاں بحق

 

 

بہرائچ (یوپی):جمعہ کو نماز کی ادائیگی کے دوران پرانی مسجد کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) اشوک کمار نے بتایا کہ واقعہ کے وقت لوگ جوڈا گاؤں کے ماجرا خیری پوروا میں واقع ایک پرانی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے جمع تھے۔

مسجد کی چھت گرنے سے45 سالہ معلم خان  کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جب کہ 32 سالہ اشہد کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔

جب کہ چھت کےملبے تلے دبے سات دیگر افراد کو بچا لیا گیا اور انہیں علاج کے لیے قریبی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیج دیا گیا۔

ان میں سے تین شدید زخمی پائے گئے جنہیں بعد میں بہرائچ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔