بابری انہدام کیس:32ملزموں کو بری کئے جانے کے خلاف عرضی خارج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-11-2022
بابری انہدام کیس:32ملزموں کو بری کئے جانے کے خلاف عرضی خارج
بابری انہدام کیس:32ملزموں کو بری کئے جانے کے خلاف عرضی خارج

 

 

لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بدھ کے روز ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے بابری انہدام کیس کے ملزم 32 رہنماؤں کو بری کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا، جن میں بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی بھی شامل ہیں۔

جسٹس رمیش سنہا اور سروج یادو کی سربراہی والی بنچ نے ایودھیا کے رہائشی حاجی محمود احمد اور سید اخلاق احمد کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔

درخواست میں عدالت نے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، ونے کٹیار، برج موہن شرن سنگھ، ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی کلیان سنگھ اور سادھوی رتمبرا سمیت 32 رہنماؤں کو بری کرنے کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔ انہدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔