اعظم خان کی طبیعت مستحکم،ڈاکٹروں کی نگرانی جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اعظم خان
اعظم خان

 

 

لکھنؤ

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رام پورکے ممبر پارلیمنٹ محمد اعظم خان کی طبیعت مستحکم ہے اور ان کا میدانتا اسپتال میں علاج چل رہاہے۔

مینتا اسپتال کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا تھا کہ ، 22 مئی کو ، 72 سالہ ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو دو لیٹر آکسیجن کے ساتھ وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کی صحت اب بھی مستحکم ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ، ان کے بیٹے محمد عبداللہ خان (30) کی صحت کی حالت بھی مستحکم ہے اور انہیں بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

محمد اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ خان ، جو سیتاپور کے ضلع جیل میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ، انھیں 9 مئی کو لکھنؤ کے میدنتا اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔