اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑ ی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اعظم خان
اعظم خان

 

 

 لکھنو:رام پور سے تعلق رکھنے والے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت پھر خراب ہونے پر انہیں یوپی کے سیتا پور ضلع اسپتال سے لکھنؤ کے میدانتا اسپتال کے لئے ریفر کر دیا گیا ہے۔

انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ سانس لینے میں ہو رہی دشواری کی خبر کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم علاج کے لئے سیتا پور جیل پہنچی تھی۔جب ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی تو انہیں ضلع اسپتال لے جایا گیا۔

جب ضلع اسپتال میں بھی ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی تو ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال ریفر کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی آکسیجن کی سطح 88 ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے ماہ ہی اعظم خان کی حالت خراب ہوئی تھی وہ کورونا پازیٹیو ہوگئے تھے۔