اعظم خان کو ضمانت مگررہائی نہیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اعظم خان کو ضمانت مگررہائی نہیں
اعظم خان کو ضمانت مگررہائی نہیں

 

 

الہ آباد: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

تاہم اسے جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔ آج عدالت نے انہیں زمین پر قبضے کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔

اس کے خلاف دو اور کیس زیر التوا ہیں اور فی الحال سیتا پور جیل میں بند ہیں۔

سابق وزیر اور ایم پی اعظم خان رام پور سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

وہ فروری 2020 سے جیل میں ہے اور انھیں بھینسوں اور بکریوں کی چوری سے لے کر زمینوں پر قبضے اور بجلی چوری کے تقریباً 100 مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔