اعظم خان کو آیا غصہ۔ پارٹی وفد سے ملاقات سے کیا انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2022
اغطز خان کو آیا غصہ۔پارٹی وفد سے ملاقات سے کیا انکار
اغطز خان کو آیا غصہ۔پارٹی وفد سے ملاقات سے کیا انکار

 

 

لکھنؤ :اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ رام پور کی آواز کہلانے والے  ایس پی کے قد آور لیڈر وایم ایل اے اور جیل میں بند اعظم خاں نے ایس پی کے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

اتوار کو ایس پی لیڈر روی داس مہروترا کی قیادت میں ایک وفد سیتا پور جیل پہنچا، لیکن اعظم خاں نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد روی داس مہروترا واپس آگئے۔ وہیں جیل سے واپسی کے بعد مہروترا نے اعظم خاں کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں محض افواہیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں ہمیشہ سے ایس پی لیڈر رہے ہیں اور رہیں گے۔

مہروترا نے کہا کہ اعظم خاں نے جیل میں رہتے ہوئے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت بھی گئے۔ ایسے میں ایس پی سے باہر جانے کی بات افواہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ وہیں، اعظم خاں کے ایس پی لیڈروں سے ملنے سے انکار کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔