اعظم خان نے پولیس پر لگایا زیادتی کا الزام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-06-2022
 اعظم خان نے پولیس پر لگایا زیادتی کا الزام
اعظم خان نے پولیس پر لگایا زیادتی کا الزام

 

 

آواز دی وائس،رام پور

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان نے جمعرات کو الزام لگایا کہ اتر پردیش پولیس نے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے موقع پر اعظم گڑھ اور رام پور پارلیمانی سیٹوں پر تباہی مچا دی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان نے کہا کہ اتر پردیش پولیس نے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے موقع پر اعظم گڑھ اور رام پور پارلیمانی سیٹوں پر تباہی مچا دی۔ انہوں نے کہا کہ پولس نے ایس پی لوک سبھا امیدوار کے ساتھ بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ فیصد گر جائے تو پولیس کو مورد الزام ٹھہرایا جائے، میں ساری رات جاگتا رہا، ہم مختلف تھانوں میں گئے اور انسپکٹر نے بہت برا سلوک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے رات بھر تباہی مچائی۔ رام پور میں ہر جگہ جیپ اور سائرن لگے ہوئے تھے، وہ لوگوں کو تھانے لے گئے اور ان کی پٹائی کی اور میں نے پیسے دینے کے بارے میں بھی سنا ہے۔ یہ شرمناک ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ میں مجرم ہوں، میں مانتا ہوں، اسی لیے میرے شہر کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جاتا ہے،وہ جوچاہیں کرسکتے ہیں، ہمیں برداشت کرنا پڑے گا، اگر میں زندہ رہنا چاہتا ہوں تو برداشت کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ اعظم خان اپنے خلاف درج 89 مقدمات میں تقریباً 27 ماہ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ جیل سے رہا ہوئے تھے۔ اعظم گڑھ اور رام پور میں ووٹنگ جاری ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں تو خود ایک مجرم ہوں۔ میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شراب کی دکان لوٹی ہے،  دکانوں سے پیسے چرائے ہیں، کتاب چوری کا مجھ پر مقدمہ قائم ہوا ہے۔ تاہم اب ہم کوئی شکایت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ کو ہندوستانی شہری ہی تسلیم کر لیا جائے تو یہ میری خوس قسمتی ہوگی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  پولیس کی جانب سے کی گئی زیادتی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے پاس شکایت لے کر نہیں جاوں گا۔ الکیشن کمیشن پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کی کوئی بھی تنظیم آزاد نہیں ہے، اس لیے میں کیسے وہاں جا سکتا ہوں۔