آزادی کا امرت مہوتسو: گوالیار سے نئی دہلی تک دوڑ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-10-2021
 آزادی کا امرت مہوتسو: گوالیار سے نئی دہلی تک دوڑ کا انعقاد
آزادی کا امرت مہوتسو: گوالیار سے نئی دہلی تک دوڑ کا انعقاد

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے ایک جزو کے طور پر ، ہیڈکوارٹرس انٹیگریٹڈ ڈفینس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کے ذریعہ فوج کے تینوں شعبوں کے لئے ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوڑ کا آغاز 15 اکتوبر 2021 کو، دوخواتین افسران سمیت سات اراکین کے ساتھ، مہارانی لکشمی بائی اسمارک، گوالیر سے کیا گیا۔

اکیس اکتوبر 2021 کو اس دوڑ کے آخری مرحلے کے تحت ، ریئر ایڈمیرل منیش شرما، اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈفینس اسٹاف ایچ کیو آئی ڈی ایس کے ذریعہ ، ایئرفوس اسٹیشن فرید آباد سے دہلی کے لئے دوڑ کا آغاز کیا گیا۔

جذبہ یکجہتی اور کاز کی حمایت کے لئے، جی پی کپتان کے ایس گنیش، اسٹیشن کمانڈر، ایئر فورس اسٹیشن فرید آباد اور اسٹیشن کے پرجوش رنر حضرات نے ٹیم کے ساتھ 3 کلومیٹر تک دوڑ میں حصہ لیا۔

یہ دوڑ قومی جنگی میمورئیل ،نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں جنرل بپن راوت، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، چیف آف ڈفینس اسٹاف کے ذریعہ ٹیم کا استقبال کیا گیا۔