آوازِ خواتین نےضرورت مندوں میں تقسیم کئے سوٹ اور بیگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-05-2022
 آوازِ خواتین نےضرورت مندوں میں تقسیم کئے سوٹ اور بیگ
آوازِ خواتین نےضرورت مندوں میں تقسیم کئے سوٹ اور بیگ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آواز خواتین نےعید الفطر کے تحفے کے طور پر اوکھلا پریس کلب کے تعاون سے ضرورت مند خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں سوٹ اور بیگ تقسیم کئے۔

آوازخواتین نے اوکھلا پریس کلب کی جانب سے افطار فوڈ پیکٹ اور پھل بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر آواز خواتین نے مندوبین کے سامنےتعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔یہ تنظیم مسلم خواتین کی صحت، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

خواتین نے بھی اس پلیٹ فارم کو اپنی ضروریات بانٹنے کے لیے استعمال کیا۔

آوازخواتین نے ایک بار پھرمختلف برادریوں کواکٹھا کرنےاورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنےکی مثال قائم کی۔