آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز کاآکسیجن کےلئے پی ایم کیئر میں عطیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2021
جذبہ کو سلام
جذبہ کو سلام

 

 

نئی  دلی: آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے ہندوستانی اسپتالوں کیلیے آگسیجن سپلائرز خریدنے کے لئے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز رواں سیزن میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن وہ اس وقت کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں اس لئے انہوں نے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹ کمنز نے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے آگیسیجن کی پوری کرنے کے لئے پرائم منسٹر کیئر میں 50 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کا مقصد آگسیجن کی سپلائی خرید کر کمی کو پورا کرنا ہے۔

پیٹ کمنز نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ ’’۔ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں میں کئی سال سے آرہا ہوں اور مجھے اتنے اچھے لوگ کہیں اور نہیں ملے۔مگر اس وقت بیشتر لوگ آکسیجن کی کمی کے سبب ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔اس وقت یہ بھی بحث چل رہی ہے کہ جب کورونا عروج پر پہنچ رہا ہے تو آئی پی ایل کا جاری رکھنا کتنا موزوں ہوگا۔لیکن میرا حکومت ہند سے کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے حالات میں چند گھنٹے کا میچ بہت سے لوگوں کو لطف دیتا ہے۔ورنہ وقت گزارنا مشکل ہوگا۔ میں موجودوہ حالات میں ’’پی ایم کیئر‘ میں پچاس ہزار ڈالر کا عطیہ دے رہا ہوں۔ساتھ ہی دیگر کرکٹرز سے بھی ایسا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

آسٹریلوی فاسٹ بالر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی پی ایل میں شریک ساتھی کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کورونا کی اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں، میں نے آگسیجن سپلائی خریدنے کے لئے پرائم منسٹر فنڈ میں یہ رقم عطیہ کی ہے۔ دوسری جانب بھر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ تعداد میں اضافے کے بعد آئی پی ایل سے بھی متعدد کھلاڑی واپس اپنے ملکوں کو روانہ ہورہے ہیں اور آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کے حوالے سے بھی انتظامیہ پر شدید دباو ہے، کہا جارہا ہے کہ آئی پی ایل میں شریک درجنوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن آئی پی ایل انتظامیہ ایونٹ کے ملتوی ہونے کے خوف سے اس بات کو چھپائے بیٹھی ہے۔