وزیراعظم مودی کے تحائف کی نیلامی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-09-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی آج 71 سال کے ہو گئے، ان کی سالگرہ کے موقع پر وزارت ثقافت کی جانب سے وزیر اعظم  کو ملنے والے تحائف کی آن لائن نیلامی (ای نیلامی) کر رہی ہے۔

آن لائن نیلامی 17 ستمبر2021 سے 7 اکتوبر2021 تک جاری رہے گی۔

اس نیلامی میں تقریباً 1300 اشیاء شامل ہوں گی۔ اس میں پی ایم مودی کو ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک جیتنے والوں کی طرف سے دیے گئے تحائف بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ان تحائف میں گولڈ میڈل جیتنے والا نیرج چوپڑا کا ایک بھالا اور پیرالمپک گیمز کا سلور جیتنے نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی یتیراج کا بیڈمنٹن بھی شامل ہے۔

لوگوں نے سوہاس کے ریکیٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔ ای نیلامی آج سے شروع ہوچکی ہے اور تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ، ٹوکیو پیرالمپکس میں سلور جیتنے والے سوہاس ایل وائی کے ریکٹ کی بولی 100 ملین اور نیرج چوپڑا کے بھالے کی بولی 12 ملین تک   لگائی گئی ہے۔

وہیں باکسرلولینا  کے دستانوں کی بولی بھی 1 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔