این ایس اے اجیت ڈوبھال کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش،ایک شخص گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2022
این ایس اے اجیت ڈوبھال کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش،ایک شخص گرفتار
این ایس اے اجیت ڈوبھال کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش،ایک شخص گرفتار

 

 

نئی دہلی: این ایس اے اجیت ڈوول کے بنگلے کے اندر ایک کار کے ساتھ ایک شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی، سیکورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم اس شخص کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس کے جسم میں ایک چپ ہے، اسے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

تفتیش میں پتہ چلا کہ وہ کرناٹک کا رہنے والا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ شخص کسی سازش کے تحت بنگلے میں داخل ہوا ہے یا غلطی سے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔