مقامی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ہو رہی ہے سازش : ڈی جی پی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2021
جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دل باغ سنگھ
جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دل باغ سنگھ

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دل باغ سنگھ نے گذشتہ روز ہونے والے سانحہ پر کہا کہ پولیس کو ان مقدمات میں قاتلوں کے بارے میں کچھ سراغ ملے ہیں اور پولیس بہت جلد قاتلوں کو پکڑ لے گی۔

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ یہ کشمیر کے مقامی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کا قتل دراصل مقامی اخلاق اور اقدار کو نشانہ بنانےکی سازش ہو رہی ہے، جسے پولیس اور عوام اجتماعی طور پر شکست دیں گے۔

گورنمنٹ بوائزہائر سیکنڈری سکول، عیدگاہ، سرینگر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل "مایوسی اور بربریت" کی عکاسی کرتا ہے اور مزید کہا کہ قاتلوں کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دل باغ سنگھ نے کہا کہ سری نگر میں نہتے شہریوں کا قتل کشمیر میں پرانے روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور حملہ کرنے کی کوشش ہے۔