کمل ہاسن کی کارپرحملے کی کوشش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
حملہ میں کمل ہاسن کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا البتہ کارکے شیشہ ٹوٹ گیۓ
حملہ میں کمل ہاسن کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا البتہ کارکے شیشہ ٹوٹ گیۓ

 

 

چینئی 

معروف فلمی شخصیت اور تامل ناڈو کی سیاست میں قدم رکھنے والی جماعت ایم این ایم پارٹی کے سربراہ کمل ہاسن کی کار پر حملے کی کوشش ہوئی ہے۔

کل وہ کانچی پورم کے دورہ کے بعد اپنے ہوٹل واپس جا رہے تھے کہ اچانک ایک شرابی نوجوان نے ان   کی کار پر حملہ کیا  ۔ تاہم اس حملہ میں کمل ہاسن کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا البتہ کارکے شیشہ ٹوٹ گیۓ ۔

واضح رہے کہ کمل ہاسن ان دنوں تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ کارکا شیشہ توڑنے کے بعد ایم این ایم کے کارکنوں نے اس نوجوان کو پکڑکراس کی پٹائی کردی - بعد میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نشہ میں تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ فلم اداکارکودیکھنا چاہتا تھا۔ حملہ اور اب پولیس کی گرفت میں ہے۔