اطہرعامرخان:سری نگر کو چار چاند لگانے کے مشن کا روح رواں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-04-2022
اطہرعامرخان:سری نگر کو چار چاند لگانے کے مشن کا روح رواں
اطہرعامرخان:سری نگر کو چار چاند لگانے کے مشن کا روح رواں

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

کشمیر بدل گیا ہے،کشمیر کا ماحول بدل گیا ہے،اب ترقیاتی کاموں کی رفتار قابل دید ہے۔ دہلی سے سری نگر تک کشمیر کو نئی بلندی اور سمت دینے کے مشن پر دن رات کام ہورہا ہے۔ کشمیر میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ کشمیر اور خاص طور پر سری نگر کو نئی شکل دینے میں یوں تو متعدد  ادارے مصروف ہیں لیکن کچھ چہرے بھی ہیں جنہیں عوام اب ان کے کاموں کے سبب جانتے ہیں اور سلام کرتے ہیں ۔ایسے ہی چہروں میں ایک ہے اطہر عامر خان ۔

سری نگر میونسپل کارپوریشن  کے کمشنر کے کردار میں نوجوان آئی اے ایس افسر نے اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے۔وہ سری نگر کے سب سے متحرک کمشنر ہیں جو اب مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں ۔سری نگر کو ایک نئی شکل دینے میں جٹے ہوئے ہیں اطہر عامر خان ۔ڈل لیک کی صفائی کے ساتھ شالیما ر اور نشاط گارڈن کو نئی شکل دینے کے پروفیکٹس پر کام کررہے ہیں ۔

پچھلے دنوں دہلی میں ساتویں اسمارٹ سیٹی ایکسپو میں آئی اے ایس اطہرعامر خان کو گذشتہ ماہ بیسٹ سٹی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ سری نگر اسمارٹ سٹی لیمیٹیڈ کے سی ای او ہیں۔

awaz

اطہر عامر خان ایوارڈ لیتے ہوئے


     اطہر عامر خان کا تعلق کشمیر کے اننت ناگ سے ہے۔ ان کے والد محمد شفیع خان ایک استاد ہیں اور ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ اس کا ایک چھوٹا بھائی اور دو چھوٹی بہنیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہروں کی صفائی صرف بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے۔ لوگوں کی شرکت ضروری ہے۔اس کام کو عوامی بیداری کے ساتھ ہی کامیابی مل سکتی ہے۔انہوں نے سری نگر کے سیاحتی مراکز کو نئی شکل دینے کے بارے میں کہا کہ  شالیمار گارڈن میںواک وے اور سائیکل ٹریک کی منصوبہ بندی جھیل کی ماحولیات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عالمی بہترین طریقوں سے کی گئی ہے۔ یہ واک وے / ٹریک ڈل کے آس پاس کے بہترین تجربات میں سے ایک ہوگا۔

awaz

شالیمار گارڈن کے قریب واک وے  اور سائیکل ٹریک بنانے کی تیاری


سری نگر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں گریفیٹی آرٹ ورک کے ساتھ عوامی املاک کی دیواروں کو خوبصورت بنانا شروع کیا تھا۔جو کہ سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بیوٹیفیکیشن مہم کا حصہ تھا،اس کو بھی بہت سراہا گیا تھا۔

awaz

سری نگر کی سڑکوں پر دیوار گیر پینٹنگز 


کہا جاتا ہے کہ اگر مقصد صاف ہو اور جذبہ بلند ہو تو کامیابی خود بخود آپ کے قدم چومتی ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن کا سول امتحان ملک کے مشکل ترین امتحانات میں سے ایک ہے۔ اس امتحان میں ہر سال لاکھوں امیدوار آتے ہیں لیکن کامیاب وہی ہوتا ہے جس کی نیت صاف اور ارادے مضبوط ہوں۔آج ہم کامیابی کی کہانی میں جس شخص کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں اس کی کامیابی کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔

اس کامیاب آئی اے ایس افسر کا نام اطہر عامر خان ہے۔ اطہرعام خان اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اطہر عامر خان جتنا سوشل میڈیا پر حاوی ہیں، یو پی ایس سی امتحان کا سفر مشکل تھا۔

 اطہرعامر خان اصل نام اطہرامیرالشفیع خان ہے۔ وہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 5 ستمبر 1992 کو پیدا ہونے والے اطہر کے والد کا نام محمد شفیع خان ہے جو کہ ایک استاد ہیں۔ جب کہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔

اطہر شروع ہی سے پڑھائی میں اچھے تھے۔ بچپن میں وہ بچوں کے سائنس کے قومی مقابلے میں 'بہترین نوجوان سائنسدان' کا خطاب بھی جیت چکے ہیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد، اطہر نے آئی آئی ٹی منڈی (ہماچل پردیش) سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔

اطہر عام خان کہتے ہیں کہ بی ٹیک(B.Tech) کی تعلیم کے دوران ہی انہوں نے یوپی ایس سی(UPSC) ٹاپر شاہ فیصل سے متاثر ہو کر سول سروس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

 دریں اثنا اطہرعامرخان نےآئی اے ایس بننے کے بے پناہ محنت و مشقت کی۔ سنہ 2014 میں انہوں نے یوپی ایس سی کے لیے پہلی کوشش دی۔ جس میں وہ کامیاب بھی رہے اور انہوں نے آل انڈیا 560 واں رینک حاصل کیا تھا۔ حالاں کہ ان کا خواب آئی اے ایس بننے کا تھا، لیکن ان کا رینک اتنا زیادہ نہیں تھا۔ لیکن اطہر عامر نے کوشش کرنا بند نہیں کیا اور یو پی ایس سی کی تیاری کرتے رہے۔

awaz

صفائی مہم کا منظر


سنہ 2014 میں ہی اطہرعامر خان نے ریلوے کا امتحان بھی پاس کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں آئی آر ٹی ایس (انڈین ریلوے ٹریفک سروس) میں ملازمت کا موقع ملا تاہم اطہر نے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا اور آئی اے ایس بننے کے اپنے خواب کو زیادہ اہمیت دی۔

 سنہ 2015 میں ایک بار پھراطہر عامر خان نے یو پی ایس سی کا امتحان دیا۔ اطہر نے اس امتحان میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ تاریخ بھی رقم کی۔ اپنی دوسری کوشش میں اطہر نے آل انڈیا سیکنڈ رینک حاصل کیا۔

یہ اتفاق ہے کہ اسی سال ٹینا دابی نے بھی یوپی ایس سی کے امتحان میں ٹاپ کیا۔ دونوں کی پہلی ملاقات دہلی میں ڈی او پی ٹی آفس میں آئی اے ایس اعزاز کی تقریب کے دوران ہوئی۔ جس کے بعد مسوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں آئی اے ایس کی ٹریننگ لیتے ہوئے دونوں میں محبت ہو گئی اور سنہ 2018 میں شادی کر لی۔

awazurdu

اطہر عامر خان اپنی والدہ کے ساتھ


تاہم یہ شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی اورسنہ2021 میں علاحدگی ہوگئی۔ اس وقت اطہر عامرخان سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اطہر کو کئی اعزازات بھی مل چکے ہیں۔ اطہر کی زیرقیادت سری نگر اسمارٹ سٹی کو 2022 میں 'بیسٹ سٹی لیڈر آف دی ایئر' کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  انہیں آئی آئی ٹی منڈی کی جانب سے ینگ ایچیورز ایوارڈ 2022 بھی مل چکا ہے۔