باندہ میں کشتی حادثہ:، دو ہلاک، متعدد لاپتہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-08-2022
باندہ میں کشتی حادثہ:، دو ہلاک، متعدد لاپتہ
باندہ میں کشتی حادثہ:، دو ہلاک، متعدد لاپتہ

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

 ریاست اتر پردیش کے باندہ ضلع میں جمعرات کو دریائے یمنا میں مسافروں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں 35-40 افراد سوار تھے۔ دو افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

یوپی کے باندہ ضلع میں جمعرات کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یمنا ندی میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں 35 سے 40 لوگ سوار تھے۔ 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جب کہ 20 سے زائد افراد ڈوب چکے ہیں۔ بقیہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور غوطہ خوروں کی مدد سے امدادی کام شروع کر دیا۔

فتح پور سے مارکا کی طرف جانے والی مسافروں سے بھری کشتی تھانہ مارکہ علاقہ میں یمنا ندی میں الٹ گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ باندہ اور دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔ ریسکیو کا کام بڑے پیمانے پر غوطہ خوروں، کشتیوں وغیرہ کی مدد سے جاری ہے۔ لوگوں کو محفوظ طریقے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

 

ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور باندہ میں یمنا ندی میں کشتی کے حادثے کے سلسلے میں بچاؤ اور راحت کا کام کریں۔

حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹ، ڈی آئی جی، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر جانے کی ہدایت دی۔