اسمبلی اور لوک سبھا ضمنی انتخابات :بی جے پی نےکیا امیدواروں کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 اسمبلی اور لوک سبھا ضمنی انتخابات :بی جے پی نےکیا امیدواروں کا اعلان
اسمبلی اور لوک سبھا ضمنی انتخابات :بی جے پی نےکیا امیدواروں کا اعلان

 

 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے بھوجپوری اسٹار دنیش لال نرہوا کو اعظم گڑھ سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جب کہ گھنشیام لودھی کو رام پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے تریپورہ کے بوردولی قصبے سے پروفیسر مانک ساہ کو میدان میں اتارا ہے۔ جب کہ اگرتلہ سے ڈاکٹر اشوک سنگھا نے سورما سے سوپنا داس پال اور جبراج نگر سے ملینا دیبناتھ کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔

آندھرا پردیش میں بی جے پی نے گنڈلاپلی بھرت کمار کو اتموکر سے میدان میں اتارا ہے۔ راجیش بھاٹی کو ملک کی راجدھانی دہلی کے راجندر نگر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے مندر سے گنگوتری کجور کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائیاں بھی ختم ہو گئیں کہ مختار عباس نقوی کو رام پور سے ٹکٹ ملنے والا ہے۔ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ راجیہ سبھا میں نظر انداز کیے جانے پر انہیں رام پور سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ گھنشیام لودھی کو رام پور سے ٹکٹ ملا ہے۔

 

دہلی کی راجندر نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی نے راجیش بھاٹیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے پہلے ہی درگیش پاٹھک کو اپنا امیدوار قرار دے دیا ہے۔ یہ سیٹ راگھو چڈھا کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ ووٹ 23 جون کو ڈالے جائیں گے جبکہ نتائج 26 جون کو آئیں گے۔