دہلی: بی جے پی لیڈر جیتو چودھری کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
دہلی: بی جے پی لیڈر جیتو چودھری کا قتل
دہلی: بی جے پی لیڈر جیتو چودھری کا قتل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

 ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جیتندر عرف جیتو چودھری (42) کے طور پر کی گئی ہے، جو  نئئی دہلی کے میور وہار فیز 3 کے رہنے والے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مشرقی ضلع) پرینکا کشیپ نےکہا کہ غازی پورپولیس اسٹیشن کے بیٹ عملے نے بدھ کی شام کو گشت کے دوران پاکٹ C-1 کے قریب ایک بھیڑ کو دیکھا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ ایک شخص اپنے گھر کے سامنے خون میں لت پت پڑا ہے۔

ڈی سی پی نے کہا کہ متاثرہ کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں۔

مقامی افراد نے زخمی کو پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال پہنچایا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے کچھ خالی کارتوس اور دیگر اہم شواہد برآمد کئے۔

اہلکار نے بتایا کہ عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش جاری ہے۔ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔