محبوب علی: بانس کی دستکاری کا جادوگر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
محبوب علی: بانس کی دستکاری کا جادوگر
محبوب علی: بانس کی دستکاری کا جادوگر

 

 

مجیب الرحمن/نلباری

آٹوموبائل ٹیکنالوجی میں جدید میکانزم کی آمد کی وجہ سے بجاج کے اسکوٹر اب سڑکوں پر اس طرح نظر نہیں آتے جیسے ماضی میں دکھائی تھے۔ مارکیٹ میں مختلف رنگوں کی نئی ٹیکنالوجی کی گاڑیاں بھری ہوئی ہیں۔ اب تقریباً بیشتر لوگوں کے پاس جدید ترین موٹر بائیک کی سہولت موجود ہے۔ تاہم بہت سے لوگ بجاج سپر اسکوٹر نامی قدیم چیز کو ترجیح نہیں دیں گے جو چند دہائیاں پہلے کسی بھی متوسط ​​طبقے یا خاندان کا لازمی اثاثہ ہوا کرتا تھا۔

ان دنوں بجاج اسکوٹرسب سے بھروسہ مند سواری مانی جاتی تھی۔اگرچہ بجاج اسکوٹر آج کی نسل کے لیے ونٹیج بن چکی ہے۔ بجاج کا اسکوٹر اب صرف میوزیم کا حصہ بن کر رہ گیا ہے۔نئی نسلوں کے لیے 20 ویں صدی کے اواخر کے آثار کی یادوں کو بحال کرنے کے لیے مغربی آسام کے نلباری ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک غیر معمولی ہنر مند محبوب علی نے گنے(sugarcane) اور بانس(Bamboo) کا استعمال کرتے ہوئے ایک بجاج اسکوٹر تیار کیا ہے۔ان کے والد کا نام سیف علی ہے، جو کہ نلباری ضلع کے گاؤں جانیگوگ میں رہتے ہیں۔وہ بھی دستکاری سے وابستہ ہیں، ​محبوب علی کی عمر 30 سال ہے۔ انہوں نے دستکاری کے شعبہ میں غیر معمولی جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے بانس کی مدد سے ماہی گیری خاتون کا نقشہ بھی بنایا ہے۔ محبوب علی کو یہ فن اپنے واراثت میں ملا ہے۔ بجاج اسکوٹردراصل ان کے والد کی ایک پہل ہے،اسے حال ہی میں محبوب نے اپنے والد کی مدد سے لانچ کیا ہے۔ محبوب نے کہا کہ اسکوٹر کو گوہاٹی میں دستکاری کے ایک تاجر کو 45,000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

محبوب علی نے آواز دی وائس کو بتایا کہ مجھ کو یہ تحریک والد سے ملی ہے۔ البتہ میں اس شعبہ میں کچھ منفرد کرنا چاہتا تھا۔میں روایتی گنے اور بانس کی کاریگری سے ہٹ کر ایسی چیزیں تیار کرنا چاہتا ہوں جو سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائے۔محبوب نے اپنے والد کی مدد سے 15 دنوں میں اسکوٹر تیار کیا۔ اس کو بنانے میں20,000 روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔اسکوٹر بنانے سے پہلے محبوب نے چھ فٹ لمبی ماہی گیر خاتون کا نقشہ بنایا تھا گنے اور بانس کے ساتھ 35,000 روپے میں گوا میں فروخت کیا تھا۔

awazthevoice

دستکاری کے جادوگر اسکوٹر بناتے ہوئے

اس کامیابی سے ان کے گاوں میں بھی خوشی کی لہر ہے۔اس کے علاوہ متعدد نوجوان اس سے متاثر ہیں اب وہ ایک ایسا ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اندرنصب کرنے والی مشین کی مدد سے اڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں چھڑی اور بانس کے دستکاری کا چلن ہے۔ان میں خاص طور پر آسام اور میزورم کا بانس کے دستکاری میں نمایاں مقام ہے۔ تاہم، بہت کم لوگوں نے پیشہ ورانہ انداز میں دستکاری کو اپنایا ہے۔اگرچہ بہت کم لوگوں نے پیشہ ورانہ انداز میں دستکاری کو اپنایا ہے۔ البتہ عام طور پر لوگ اپنے فارغ وقت میں ایک معاون ذریعہ معاش کے طور پر اس کی پیروی کرتے آ رہے ہیں۔

بانس کے برتن، چارپائی، فشنگ ٹیکل اور دیگر ماہی گیری کے جال، فرنیچر وغیرہ عام طور پر یہاں کے دیہی علاقوں میں تیار کیے جاتے ہیں اور تقریباً ہر دیہی گھرانے میں ان کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ دستکاری کی صنعت کے لیے درکار اوزار صرف چاقو ہےجو کہ ہر گھر میں دستیاب ہوتا ہے۔ان ریاستوں میں سے زیادہ تر بانس کی دستکاری کا ایک اہم مقام ہے۔ یہ کسانوں کو ایک معاون ذریعہ معاش فراہم کرتا ہے اور اعلیٰ ہنر مند کاریگروں کو کل وقتی ذریعہ معاش فراہم کرتا ہے۔یہاں خوبصورت کرسی، ٹوکری، برتن اور چارپائیاں تیار کی جاتی ہیں۔

ریاست میں گنے اور بانس کی بنی ہوئی مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے۔کیوں کہ وہ یہ وہاں کی تہذیب کا حصہ ہے۔ وہیں ان مصنوعات کی اندرون اور بیرون ممالک میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ آسام حکومت نے 26 اضلاع میں گنے اور بانس کی چھوٹی صنعتوں کے 460 یونٹس شروع کیا ہے،جن میں 2212 افراد کو روزگار ملا ہے۔ ان یونٹس کے قیام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے 371.34 لاکھ روپے صرف خرچ کیا گیا ہے۔