آسام : آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
ہاتھیوں کی ہلاکت
ہاتھیوں کی ہلاکت

 

 

 گواہاٹی:محمکہ جنگلات کے افسر ایم کے یادو نے بتایا کہ جمعرات کو گاؤں کے افراد نے ایک جگہ پر 14 ہاتھیوں کو مردہ پایا اور دیگر چار ایک پہاڑی کے دامن میں مردہ پائے گئے۔آسام کے وزیر جنگلات پاریمل سکلابیدیا نے جمعے کو کہا کہ صوبائی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا ہے۔

وزیر نے کہا کہ ’ابتدائی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں، لیکن ہمیں فورینزک ٹیسٹ کی مدد سے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کی موت زہر کھانے یا کسی بیماری سے نہ ہوئی ہو۔‘ مقامی فاریسٹ رینجر کا کہنا ہے کہ اس نے جلے ہوئے درخت دیکھے اور گاؤں کے افراد کا بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکت بدھ کو آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی ہو۔