آسام :انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
انتخابی حرارت میں اضافہ
انتخابی حرارت میں اضافہ

 

 

 آسام میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد چناؤ سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں بتدریج تیزی آرہی ہے۔ تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے،جس کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد مختلف ضلعوں کی انتظامیہ نے ان اور اشتہارات کو ہٹانا شروع کردیاہے جو بہبود کی مختلف اسکیموں کو اجاگر کرنے کیلئے لگائے گئے تھے۔ اعلیٰ انتخابی افسر نتن کھڑے آج سہ پہر چار بجے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ داخلہ محکمے نے کل رات پولیس کے 18 اعلیٰ عہدیداروں کا تبادلہ کیا۔ چناؤ کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی آئندہ دنوں میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے گی۔ حکمراں بی جے آسم گن پریشد کا اتحاد جاری رہے گا۔