آسام: دہلی دھماکے کی حمایت میں ‘پوسٹ’ شیئر کرنے کے الزام میں اب تک 20 گرفتار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2025
آسام: دہلی دھماکے کی حمایت میں ‘پوسٹ’ شیئر کرنے کے الزام میں اب تک 20 گرفتار
آسام: دہلی دھماکے کی حمایت میں ‘پوسٹ’ شیئر کرنے کے الزام میں اب تک 20 گرفتار

 



گواہاٹی: دہلی دھماکے کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں تین اور افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد اس معاملے میں مجموعی طور پر گرفتار افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بيسو شرما نے جمعہ کو دی۔

جمعرات تک 17 افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔ اس کے بعد تین اور افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا: “دہلی میں دہشتگرد حملے میں شامل دہشتگردوں کی حمایت ظاہر کرنے کے آن لائن الزامات کے تحت آسام پولیس نے اب تک کل 20 دشمنِ وطن افراد کو گرفتار کیا ہے۔”

انہوں نے اب تک گرفتار کیے گئے تمام 20 افراد کی فہرست بھی شیئر کی اور کہا کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے حملے کی حمایت کرنے والوں کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی اپنائی ہے۔ یاد رہے کہ پیر کی شام دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں دھماکے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔