اتحاد المسلمین مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اتحاد المسلمین مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔
اتحاد المسلمین مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔

 

 

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی مدھیہ پردیش کی سات بلدیات میں شہری انتخابات میں حصہ لے گی۔ اسد الدین اویسی کی قیادت والی پارٹی اندور، بھوپال، جبل پور، کھرگون، برہان پور، رتلام اور کھنڈوا میونسپلٹی میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ پارٹی کے قومی صدر اویسی نے اعلان سے قبل جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر، دارالسلام میں مدھیہ پردیش ریاستی یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی

قبل ازیں یکم جون کو ریاستی الیکشن کمیشن نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا تھا کہ بلدیات کے انتخابات دو مرحلوں میں 6 جولائی اور 13 جولائی کو ہوں گے، گنتی 17 جولائی اور 18 جولائی کو ہوگی۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کے عمل کا نوٹیفکیشن 11 جون کو جاری کیا جائے گا اور کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال 20 جون کو کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 جون ہے۔