عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2021
عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی
عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی

 

 

 نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔  رپورٹس کے مطابق عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

 عرشی خان اسپتال میں زیر علاج ہیں اور سینے میں درد کی شکایت ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور کم چوٹیں آئیں۔