ممبئی سےگرفتارذاکر کو اے ٹی ایس عدالت میں پیش کریگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ممبئی سےگرفتارذاکر کو اے ٹی ایس عدالت میں پیش کریگی
ممبئی سےگرفتارذاکر کو اے ٹی ایس عدالت میں پیش کریگی

 

 

ممبئی: دہلی اسپیشل سیل کے ذریعہ ملٹی اسٹیٹ ٹیرر ماڈیول سے منسلک ممبئی سے گرفتار دہشت گرد ملزم ذاکر کو خصوصی سیل کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور بعد میں اسے دہلی لایا جائے گا.

ذاکر کا پورا ذاکر حسین شیخ ہے۔ ذاکر ممبئی کے جان محمد کا ہینڈلر تھا۔ وہ ایک عرصے سے انڈر ورلڈ کے سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا۔

ذاکر کو ممبئی کی سیوری خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اب تک اس معاملے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذاکر کو ممبئی سے مہاراشٹر اے ٹی ایس نے پکڑا ہے جب کہ پریاگراج سے حمید کو گرفتار کیا گیا ہے.

حمید پاکستان کے تربیت یافتہ دہشت گرد اسامہ کا چچا ہے۔ خبروں کے مطابق یہ یہ حمید تھا جس نے اسامہ ذ یشان کو تربیت کے لیے پاکستان جانے پر مجبور کیا تھا۔