مہاراشٹر :واڑی ریلوے اسٹیشن پر ہےسحری کا مفت انتظام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-04-2022
مہاراشٹر :واڑی ریلوے اسٹیشن پر ہےسحری کا مفت انتظام
مہاراشٹر :واڑی ریلوے اسٹیشن پر ہےسحری کا مفت انتظام

 


شاہ تاج خان، پونے

دنیا کے الگ الگ خطے میں رمضان المبارک کا مہینہ ادب و احترام اور تقدس کے ساتھ منایا جاتا ہے، جہاں اس ماہ میں لوگ عبادت خوب کرتے ہیں وہیں لوگ بھلائی اور انسانیت کا بھی کام بھی کرتے نہیں تھکتے۔اسی طرح بعض مقامات پر روز افطار اور سحر کا بھی مفت انتظام رکھا جاتا ہے،تاکہ مسافرکو روزہ کے دوران کوئی پریشانی نہ ہونے پائے۔

ریاست مہاراشٹرا اور کرناٹک کی سرحد پر واقع ایک چھوٹا سا ریلوے اسٹیشن واڑی ہے۔اس ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے والی ٹرینوں میں بیٹھے مسافر رات کی گہری خاموشی میں کچھ آوازیں سننے لگتے ہیں کہ روزداروں کے لیے سحری کا انتظام ہے بھائی۔

جیسے ہی ٹرین پلیٹ فارم پر رکتی ہے، چند نوجوان سحری کا سامان لے کر ٹرین کے ہر ڈبے میں پہنچ جاتے ہیں اور مطلوبہ افراد کو کھانے کا پیکٹ دیتے ہیں۔ وہ روزہ داروں کو سحری مفت فراہم کرتے ہیں اور انہیں یہ بھی بتاتے ہیں کہ سحری کا وقت ابھی باقی ہے، سحری جلدی کیجئے۔

کھانےکے پیکٹوں کے ساتھ پلیٹ فارم پر آوازیں دینے والے نوجوانوں کی ٹی شرٹس پرآگے کی طرف رمضان مبارک لکھا ہوا ہے۔ 

 جب پیچھے سے کوئی مسافر انہیں دیکھتا ہے اور آواز دینا چاہتا ہے تو ٹی شرٹ پر پییچھے کی طرف لکھا ہوابھائی بھائی گروپ دکھائی دیتا ہے۔ یہاں کچھ لوگوں کو سحری کے لیے کھانا چاہیے۔آدھی رات کو واڑی اسٹیشن پر پہنچنے والی ٹرینوں کی تعداد 22 کے قریب ہے۔ اوراس وقت اسٹیشن پر کھانے پینے کا کوئی سامان دستیاب نہیں ہوتا ہے۔ اور روزہ داروں کو سحری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے بھائی بھائی گروپ نے یہ پہل کی ہے۔

awazthevoice

مسافروں کو سحری کا سامان پہنچاتے نوجوان

 اسی لیے بھائی بھائی گروپ نے گزشتہ پانچ سالوں سے سحری کو روزداروں تک پہنچانے کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ واڑی اسٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں کے مسافروں کو سحری کے بغیر روزہ نہیں رکھنا پڑتا۔

بھائی بھائی گروپ

محمد عرفان اور شمشیر احمد کی کوششوں سے ان کی ایک ٹیم گزشتہ پانچ سالوں سے یہ ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ اس دوران گرم کھانے کے پیکٹ نہ صرف روزہ داروں بلکہ ان لوگوں کو بھی فراہم کیے جاتے ہیں جنہیں کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ریلوے اسٹیشن کے علاوہ ٹرک ڈرائیوروں کے لیے سحری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

شمشیر احمد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی کوشش ہے کہ ہمارے قریب سے گزرنے والا کوئی روزدار بغیر سحری کھائے روزہ نہ رکھے۔

 ساتھی ہاتھ بٹانا

بھائی بھائی گروپ میں سب مل کر کام کرتے ہیں۔ ارپا ناٹیکر پہلے دن سے بھائی بھائی گروپ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے لیے سحری کا اہتمام کرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

محمد عرفان نے بتایا کہ بھائی بھائی گروپ رمضان کے مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنےکی کوشش کرتا ہے اور ہم اس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ ہم ان لوگوں تک پہنچ سکیں جنہیں کھانے کی ضرورت ہے۔

 سحری کو جلد سے جلد لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرنے والے ان نوجوانوں کو دیکھ کر افسر میرٹھی کی یہ لائن یاد آتی ہے:

 میرے ملک جیسا کوئی ملک نہیں افسر