کشمیر۔ بچوں کی خوشیوں سے بزرگوں کی خدمت تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
ندی پر پل تیار کرتے فوجی
ندی پر پل تیار کرتے فوجی

 

 

سری نگر ۔ کشمیرکے دوردرازاوردیہی علاقوں میں عوام کی ہر ممکن مدد کےلئے فوج کی سرگرمیاں اب سرخیوں میں آرہی ہیں۔بات بچوں کی تعلیم کی ہو۔کھیلوں کی ہو یا پھر بزرگوں کی مدد کی ہو ۔ ہر سطح پر فوجی پیش پیش ہیں۔کہیں فوجی کیمپوں میں بچوں کےلئے کھیلوں کا اہتمام کرایا جارہا ہے ،کہیں پینٹنگس کا مقابلہ ہے تو کہیں بچوں کےلئے لائبریری تیار کی جارہی ہے۔ کہیں بزرگوں کےلئے دواوں کا انتظام کیا گیا ہے تو کہیں گاوں والوں کےلئے فرسٹ ایڈ کا انتظام ہے۔ کشمیر میں فوج اور عوام کے درمیان اس رابطہ نےعا م زندگی پربہت اچھا اثر ڈالا ہے۔لوگوں کو اپنی مشکلات میں فوج کا ہاتھ سہارا بن کر مل رہا ہے۔

پچھلے دنوں کوکر ناگ آرمی کیمپ میں آس پاس کے گاوں کے بچوں کےلئے ڈرائنگ کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں متعدد بچوں نے حصہ لیا تھا۔بچوں نے اپنی اپنی پسند کی ڈرائنگ بنائی تھیں۔ انہیں انعام بھی دئیے گئے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔اسی طرح لورا گام آرمی کیمپ میں ٹیبل ٹینس مقابلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس میں حصہ لینے والے بچوں نے خوب لطف اٹھایا۔

awazthevoice

ایک بس اسٹاپ کو بچوں کی لائبریری میں تبدیل کردیا گیا

اس کے ساتھ پتری گام آرمی کیمپ میں بھی بچوں اور جوانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا کرنے کےلئےکیمپ لگایا گیا تھا۔اس میں بچوں کےلئےد لچسپ کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مرزا پور اور اس کے آس پاس کےعلاقوں میں فوجیوں نے طبی امداد کا پروگرام چلایا تھا۔جس کے دوران فوجی ڈاکٹروں نے مقامی بزرگوں کا معائنہ کیا اور ضروری دوائیں مہیا کیں۔اس مہم میں گاوں والوں سے رابطہ بھی ہوتا ہے۔آپسی تال میل بنتا ہے۔

رومو کیمپ میں بھی ایک بچہ کو فرسٹ ایڈ مہیا کرائی جس کا پیر جل گیا تھا۔اس کےوالدین نے فوجیوں کا بہت شکریہ ادا کیا ۔ رانی پورہ آرمی کیمپ کے قریب فوج نے ایک بس اسٹاپ کو بچوں کی لائبریری میں تبدیل کردیا ہے۔ مامر آرمی کیمپ میں فوجیوں نے خواتین کےلئے سلائی مشینوں کا انتظام کیا ہے۔جس کے ساتھ انہیں ٹیلرنگ کی تربیت دی جارہی ہے۔اس کا مقصد خواتین کےلئے روزگار کی راہوں کو کھولنا ہے۔یہی نہیں ایک دور دراز کے گاوں رشی نگری آرمی کیمپ کے جوانوں نے وسوا ندی پر ایک عارضی پل تیار کیا ہے۔جس کے سبب گاوں والے ابندیپار کرسکتے ہیں۔ 

.awazthevoice

ایک آرمی کیمپ میں کیرم بورڈ سے لطف اندوز ہوتے بچے اور جوان