جموں کشمیر: معذور افراد کے لئے فوج کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-11-2021
جموں کشمیر:  معذور افراد کے لئے فوج کی جانب سے طبی کیمپ منعقد
جموں کشمیر: معذور افراد کے لئے فوج کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

 


آواز دی وائس، سری نگر

فوج کی ’رائزنگ اسٹار کور‘ نے جموں وکشمیر کے کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور معذور افراد کے لئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔

کیمپ کے دوران رائزنگ سٹار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی این اننتھا نارائینن نے جسمانی طور معذور 26 افراد میں مصنوعی اعضا تقسیم کئے۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ راہل یادو، ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوٹوال اور دیگر فوجی و سول افسران کے علاوہ مقامی لوگ بھی موجود تھے۔