دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج ہمیشہ محتاط رہے: جنرل راوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
جنرل راوت ہماچل پردیش میں سنٹرل سیکٹرمیں
جنرل راوت ہماچل پردیش میں سنٹرل سیکٹرمیں

 

 

 نئی دہلی،: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے فوجیوں کی سخت تربیت اورہمیشہ چوکس رہنے پر زوردیا ہے جس سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو آسانی سے ناکام کیاجاسکے جنرل راوت نے منگل کو ہماچل پردیش میں سنٹرل سیکٹرسے متصل لائن آف ایکچول کنٹرول کے فارورڈ ایریا کا دورہ کیا۔ نارتھ انڈیا ریجن کے جنرل آفیسر ان کمانڈ بھی ان کے ساتھ تھے۔ سبودھ سب سیکٹر میں واقع انتہائی فرنٹ محاذ پرواقع چوکی پرجنرل راوت کو سرحدوں کے دفاع کے لئے فوج کی آپریشنل تیاری سے آگاہ کیا گیا۔

جنرل راوت نے ناقابل رسائی علاقوں میں تعینات فوج اورآئی ٹی بی پی اہلکاروں کے حوصلہ کی ستائش کی۔ انہوں نے جوانوں اورافسران سے ہمیشہ محتاط رہنے کے لئے کہا۔ بعد میں جنرل راوت آرمی کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر گئے جہاں انہوں نے مغربی سرحد سے متصل علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوجیوں سے سخت تربیت پرتوجہ دینے اوردشمن کے مذموم ارادوں کوناکام بنانے کے کئے ہمیشہ تیاررہنے کوکہا۔ انہوں نے زوردے کر کہا کہ تمام جوانوں اورافسران کوانفارمیشن ٹکنالوجی سے لیس رہنا چاہیے جس سے سائبرخطرات اوردیگر جرائم سے نمٹاجاسکے۔ جنرل راوت نے چنڈی گڑھ پٹیالہ اورفریدآباد میں کووڈ اسپتال کے قیام اور ٹیکہ کاری میں تعاون کے لئے فوج کی تعریف کی