حیدرآباد:اردو یونیورسٹی میںامریکی لینگویج فیلو کا تقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-04-2022
حیدرآباد:اردو یونیورسٹی میںامریکی لینگویج فیلو کا تقرر
حیدرآباد:اردو یونیورسٹی میںامریکی لینگویج فیلو کا تقرر

 


آواز دی وائس،حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ثقافتی و علمی اشتراک کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کی جانب سے انگلش لینگویج فیلو کا 10 ماہ کی مدت کے لیے ستمبر 2022ءمیں تقرر عمل میں آئے گا۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، اردو یونیورسٹی سے محترمہ رُتھ گوڈی ، ریجنل انگلش لینگویج آفیسر، نئی دہلی ملاقات کے دوران آج یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ انگلش لینگویج فیلو محترمہ ووین ویالیس تھامس اردو یونیورسٹی میں طلبہ کو انگریزی سیکھنے میں مدد فراہم کریں گی۔

امریکی قونصل خانہ، حیدرآباد ، یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے 3 ہفتے طویل تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے گا۔

پروفیسر عین الحسن نے امریکی قونصل خانہ اور ریجنل انگلش لینگویج آفس کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانو میں ایک ”لسانی با اختیاری سیل“ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں بھی انہوں نے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج تربیت و تعیناتی سیل، مانو اور جناب ٹی سینتھل کمار، اسسٹنٹ ثقافتی امور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریجنل انگلش لینگویج آفس، نئی دہلی کی زیر نگرانی محترمہ رابن وی کیتھی، انگلش لینگویج فیلو کے طور پر 2018-19 میں اردو یونیورسٹی میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔