یوم انسداد دہشت گردی :21 مئی کومنایا جائے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-05-2022
ہرسال21 مئی کو منایا جائے گا یوم انسداد دہشت گردی : وزارت داخلہ
ہرسال21 مئی کو منایا جائے گا یوم انسداد دہشت گردی : وزارت داخلہ

 

 

آوازدی وائس،نئی دہلی

دہشت گردی کے منصوبوں کو تباہ کرنے کے بعد مرکزی حکومت اب ہر سال 21 مئی کو یوم انسداد دہشت گردی منانے جارہی ہے۔

اس سلسلےمیں تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو ایک خط جاری کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق انسداد دہشت گردی کا دن ہر سال 21 مئی کو منایا جائے گا۔ یہ خط تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں، تمام وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کو لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی اور تشدد سے دور کرنا ہے۔ انہیں بتایا جائے گا کہ مرکزی حکومت نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے کون سی اسکیمیں چلائی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں بتایا جائے گا کہ ان کی ایک غلطی قومی مسئلہ کیسے بن سکتی ہے۔

مرکز کا ماننا ہے کہ نوجوان صحیح راستے پر آجائیں تو دہشت گردی خود بخود ختم ہوجائے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام دفاتر، عوامی مقامات پر انسداد دہشت گردی کا حلف بھی لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے پیغامات کو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ یعنی 21 مئی کو مرکزی حکومت کے دفاتر میں چھٹی ہوگی۔

ایسے میں 20 مئی کو حلف لیا جا سکتا ہے۔ تاہم ریاستی سرکاری دفاتر میں یا جہاں ہفتہ کو چھٹی نہیں ہے، حلف صرف 21 مئی کو لیا جانا چاہیے۔