کورونا اقسام کے ناموں کیلئے یونانی حروف رکھنے کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
کورونا اقسام کے نام
کورونا اقسام کے نام

 

 

جنیوا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف رکھنے کا اعلان کردیا۔

ڈبلیوایچ او کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم کو الفا کہا جائے گا جبکہ جنوبی افریقی قسم کو بیٹا اور انڈین قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ اس طرح کے ناموں کا مقصد کورونا سےمتعلق بات چیت کوآسان بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ان ناموں کا مقصد کورونا کا نام جڑنے سے ان ممالک کے بارے میں منفی تاثر کو بھی رد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہند نے 1.617.2 وائرس کو انڈین قسم کہنے پر شدید تنقید کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )