شرم شری یا شرم دیوی ایوارڈ کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایوارڈز کا اعلان
ایوارڈز کا اعلان

 

 

آوازدی وائس : نئی دہلی 

حکومت نے آج 2018 کے لیے وزیراعظم کے  انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایوارڈ اُن 69 کارکنوں کو دیا جائے گا جو مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے محکمہ جاتی اداروں اور سرکاری ملکیت والے اداروں اور ایسے پرائیویٹ سیکٹر کے یونٹوں میں برسرروزگار ہیں جہاں 500 یا اسسے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔

یہ ایوارڈ اُن کی قابل ذکر کارکردگی، اختراعی صلاحیتوں،پیداواریت کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات اور استثنائی حوصلے کے اظہار اور حاضر دماغیکے اعتراف میں دیا جائے گا۔ اس مرتبہ وزیراعظم کے شرم ایوارڈز کو تین زمروں میں دیا گیا ہے۔ یہ ہیں شرمبھوشن ایوارڈ جس میں ایک ایک لاکھ روپے کا انعام ہے۔ دوسرا شرم ویر یا شرم ویرانگناایوارڈ جس میں 60-60 ہزار روپے کے انعامات ہیں اور شرم شری یا شرم دیوی ایوارڈ جس میں40-40 ہزار روپے کے نقد انعامات ہیں۔