اوڈیشہ ٹرین حادثے کے لیے معاوضے کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
 اوڈیشہ ٹرین حادثے کے لیے معاوضے کا اعلان
اوڈیشہ ٹرین حادثے کے لیے معاوضے کا اعلان

 

نئی دہلی،:  ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ٹرین حادثے میں جان گنوانے والوں کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ سے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے-

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو جو مڈگاؤں-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے لیے گوا پہنچنے کے فوراً بعد واپس آئے، نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "اڈیشہ میں اس افسوسناک ٹرین حادثے میں مرنے والوں کو دس لاکھ، شدید طور پر زخمی افراد کو دو لاکھ اور معمولی چوٹ لگنے والوں کو پچاس ہزار روپئے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

بالاسور ضلع کے بہنگا بازار پر 12841 اپ چنئی شالیمار کورومنڈیل ایکسپریس اور 12864 یسونت پور ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس یکے بعد دیگرے پٹری سے اتر گئیں اور اس حادثے میں کم از کم 50 لوگوں کی موت اور 300 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے