عیدالاضحیٰ کی نماز کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ادا کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-07-2021
 امجد باشا شیخ باپری
امجد باشا شیخ باپری

 

 

ریاست آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ امجد باشا شیخ باپری نے عیدالاضحیٰ سے قبل مسلمانوں سے اپیل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کرنے سے گریز کریں۔

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ امجد باشا شیخ باپری نے جمعہ کے روز مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کرنے سے گریز کریں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ مسجدوں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جائے۔

نائب وزیر اعلیٰ امجد باشا شیخ باپری نے صلاح دی کہ متعدی بیماری کے پھیلاؤ کور روکنے کی کوششوں کے تحت ایک دوسرے کو گلے لگانے اور ہاتھ ملانے سے اجتباب کریں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاتی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں۔

امجد باشا شیخ باپری نے مزید کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔

عید الاضحیٰ ملک میں 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی اور اس موقع پر جانور ذبح کئے جائیں گے، لہذا مختلف ریاستیں قربانی کے تعلق سے ہدایات جاری کر رہی ہیں۔

آندھرا پردیش میں جمعرات کو کورنا وائرس کے 2526 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، اس کے بعد ریاست میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 19.3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔