برکس کے قومی سلامتی مشیروں کی ایک اہم میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
برکس این ایس اے میٹنگ
برکس این ایس اے میٹنگ

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

  برکس کے قومی سلامتی مشیروں ( این ایس اے)کی آج ایک اہم میٹنگ ہوئی۔جس کا مقصد اگلے ماہ ورچوئل برکس سمٹ کی تیاری تھا۔

اس میٹنگ میں برکس این ایس اے نے علاقائی اور عالمی سلامتی، سائبر سیکورٹی، صحت کی حفاظت اور انسداد دہشت گردی خاص طور پر منشیات کی اسمگلنگ سمیت عصری اور مستقبل کی اہمیت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ایک ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ، ان ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے سائبر سیکیورٹی ، صحت کی حفاظت اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھی ایک دوسرے سے بات چیت کی۔

 موجودہ اور مستقبل کی اہمیت کے امور بشمول منشیات کی اسمگلنگ ، اس میٹنگ میں زیر بحث آئی۔

ہندوستان کے این ایس اے اجیت ڈوبھال ، روسی این ایس اے جنرل پیٹروشیف ، چینی پولیٹ بیورو کے رکن یانگ جیچی ، اور برازیل کے ہم منصب جنرل آگسٹو ہیلینا ربیرو پریرا اور جنوبی افریقہ کے نائب وزیر مملکت برائے سلامتی اینکیسو گوڈینو کوڈوا نے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ایک مجازی اجلاس میں شرکت کی۔

 

AWAZURDU