نرملاسیتارمن کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اطلاع۔پولیس نے بدلا راستہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2021
نرملاسیتارمن کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اطلاع۔پولیس نے بدلا راستہ
نرملاسیتارمن کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اطلاع۔پولیس نے بدلا راستہ

 

 

حیدرآباد

اے پی کی وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف ورکرس کی جانب سے مرکزی وزیر نرملاسیتارامن کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے مرکزی وزیر کی گاڑیوں کے قافلہ کے روٹ کو تبدیل کردیا۔

وشاکھاپٹنم کے وڈلہ پوڈی میں ان ورکرس نے احتجاج کیاتاہم مرکزی وزیر کے دورہ کے دوران پولیس نے چوکسی کامظاہرہ کیا۔ان ورکرس نے پلانٹ کی نجی کاری کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پلانٹ کی مین گیٹ کے قریب احتجاج کیا اورقومی شاہراہ پر راستہ روک دیا۔

ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے۔ان ورکرس نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیاکہ اس اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے فیصلہ کو واپس لیاجائے۔