اے ایم یو:آکسیجن جنریٹنگ پلانٹ کی منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
ایک بڑا قدم
ایک بڑا قدم

 

 

علی گڑھ ۔کورونا کی لہر نے ملک کو آکسیجن کےلئے ترسا دیا ہے،اس بحرانی حالات کا سامنا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی کرنا پڑا ۔جس کے سبب اب انتظامیہ نے آکسیجن جنریٹنگ پلانٹ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرارعبد الحامد آئی پی ایس کے مطابق وائس چانسلرپروفیسرطارق منصور نے اس کےلئے ایک کروڑ ۴۱ لاکھ روپئے کا فنڈ منظور کیا ہے۔اس پلانٹ سے مسلم یونیورسٹی کے جواہرلعل نہرو میڈیکل کالج کو مدد ملے گی جہاں حالیہ بحران کے دوران آکسیجن کی کمی پیدا ہوگئی تھی۔پلانٹ کو اگلے چار ہفتے کے دوران نصب کردیا جائے گا۔