آپریشن کے بعد امیتابھ بچن روبصحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
آپریشن کے بعد  سپر اسٹار
آپریشن کے بعد سپر اسٹار

 

 ممبئی۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ 78 سالہ امیتابھ بچن نے 28 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مختصر معلومات کے ساتھ مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔اس وقت توامیتابھ بچن نے واضح طور پر مداحوں کو نہیں بتایا تھا کہ وہ کس قسم کی سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور آیا کہ ان کا آپریشن ہوگیا یا ابھی ہوگا؟ مگر ایک دن بعد انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی سرجری ہوچکی اور ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔اداکار نے سرجری کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں سرجری کے بعد کھچوائی گئیں اپنی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ میگا اسٹار نے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بظاہر خوش اور صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں امیتابھ بچن کے گال اور آنکھ کے قریب ’بینڈیج‘ دیکھا جا سکتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسی جگہ پر ان کی سرجری کی گئی۔تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹس میں وضاحت نہیں کی کہ انہیں ہنگامی طور پر کس مسئلے کی وجہ سے سرجری کرانی پڑی تاہم لیجنڈری اداکار کا لیزر آپریشن کیا گیا۔