امیتابھ بچپن کا بڑا فیصلہ : پان مسالہ کمپنی 'کملا پسند' کے معاہدہ کیا ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-10-2021
امیتابھ بچپن
امیتابھ بچپن

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص دن پر امیتابھ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے پان مسالسہ کمپنی 'کملا پسند' کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔

انہوں نے یہ معلومات اپنے آفیشل بلاگ پر پوسٹ شیئر کرکے دی ہے۔ امیتابھ بچن کے بلاگ پر ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا گیا ہے کہ "کملا پسند اشتہار نشر ہونے کے چند دن بعد ، امیتابھ بچن نے اس برانڈ سے رابطہ کیا اور گزشتہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

جب امیتابھ بچن اس برانڈ سے وابستہ تھے ، انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ سروگیٹ اشتہارات کے تحت آیا ہے۔امیتابھ نے برانڈ کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا ہےاور پروموشن فیس بھی واپس کر دی ہے۔

اشتہار پر امیتابھ کو ٹرول کیا گیا۔ کچھ دن پہلے امیتابھ کو رنویرسنگھ کے ساتھ کملا پسند پان مسالہ کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔ بگ بی کو شاہ رخ خان ، اجے دیوگن جیسے پان مسالہ شامل کرنے پر کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ دراصل امیتابھ بچن نے ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ گھڑی خرید کر آپ نے اپنے ہاتھ میں کیا باندھا، وقت پیچھے رہ گیا۔'

ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ، 'شکریہ جناب ، آپ سے صرف ایک بات پوچھنی ہے، کیا ضرورت ہے، آپ کو کملا کے پسندیدہ پان مسالے کی تشہیر بھی کرنی پڑی۔ پھرآپ میں اور ان چھوٹے چھوٹے سرمایہ داروں میں کیا فرق ہے؟