گجرات میں امت شاہ کا بڑا اعلان

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 14-11-2025
گجرات میں امت شاہ کا بڑا اعلان
گجرات میں امت شاہ کا بڑا اعلان

 



گاندھی نگر/ آواز دی وائس
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ نریندر مودی حکومت نے عوامی–نجی شراکت ماڈل کے تحت پورے ملک میں 100 نئے سَینک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شری موتی بھائی آر چودھری ساگر سَینک اسکول اور ساگر آرگینک پلانٹ کے افتتاحی پروگرام  سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ یہ اسکول گجرات کے کئی اضلاع کے بچوں کے لیے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کا راستہ کھولیں گے۔
ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شری موتی بھائی آر چودھری ساگر سَینک اسکول  50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ اسمارٹ کلاس رومز، ہاسٹل، لائبریری اور کینٹین جیسی سہولیات سے آراستہ ہے۔
۔100 نئے سَینک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
بیان میں امت شاہ کے حوالے سے کہا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز نے پی پی پی ماڈل کے تحت ملک بھر میں 100 نئے سَینک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے موتی بھائی چودھری سَینک اسکول یقینی طور پر مہسانہ کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ امول برانڈ کے تحت قابلِ اعتماد نامیاتی  مصنوعات کی ہندوستان اور دنیا بھر میں رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ساگر آرگینک پلانٹ انتہائی اہم ہے، اور نامیاتی زراعت میں مصروف کسانوں کو مناسب فائدہ ملے گا۔
وزیرِ تعاون نے کہا کہ اس آرگینک پلانٹ کی توسیع نہ صرف ملک کے عوام کی صحت کو بہتر بنائے گی بلکہ نامیاتی زراعت سے وابستہ کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کرے گی۔ انہوں نے آرگینک کاشت کرنے والے تمام کسانوں اور ان کے اہلِ خانہ سے صحت مند رہنے کے لیے نامیاتی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کی۔
۔1960 سے دودھ ساغر ڈیری کی ترقی
امت شاہ نے کہا کہ 1960 میں دودھ ساغر ڈیری روزانہ 3,300 لیٹر دودھ جمع کرتی تھی، جو اب بڑھ کر 35 لاکھ لیٹر روزانہ ہو گیا ہے۔یہ ڈیری گجرات کے 1,250 دیہاتوں کے مویشی پالنے والوں   کے ساتھ ساتھ راجستھان، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور ہماچل پردیش کے 10 لاکھ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے گروہوں سے جڑی ہوئی ہے۔
نئی پرائمری ڈیری سوسائٹیز کا قیام
انہوں نے بتایا کہ ڈیری کا کاروبار 8,000 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ آٹھ جدید ڈیریوں، دو ملک کولنگ سینٹرز، چارہ پلانٹس اور ایک سیمنٹ یونٹ کے ساتھ، دودھساغر ڈیری آج گجرات کی سفید انقلاب میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ شاہ نے کہا کہ ڈیری کی سرکلر اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پورے ملک میں 75,000 نئی پرائمری ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کا قیام بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امول کے 70 فیصد کاروبار میں خواتین کا حصہ ہے۔ امت شاہ نے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں کہا کہ اس سال گجرات میں بے وقت بھاری بارش ہوئی، اور متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے بھوپیندر پٹیل حکومت نے ایک انتہائی فراخدلانہ ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت نے عہد کیا ہے کہ وہ کسانوں کی مدد کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔