امیت شاہ کے احمد آباد کے نو مقامات پر شجرکاری کے پروگرام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
امیت شاہ
امیت شاہ

 

 

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج احمد آباد کے نو مقامات پر شجرکاری کے پروگرام کا آغاز گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں سندھو بھون روڈ پر ایک درخت کا پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امیت شاہ نے کہا کہ شجرکاری کا پروگرام اگر چہ چھوٹے پیمانے پر ہے تاہم اس کے اثرات اور اس کی شدت اتنی ہے کہ یہ آنے والی کئی نسلوں کو صحت مند اور طویل زندگی فراہم کرے گا۔ اگر درختوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو کرۂ ارض کا وجودہی خطرے میں پڑ جائے گا۔

امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیاتی بیداری کے لئے مہم شروع کی ہے اور شمسی توانائی اور ونڈانرجی سمیت بہت سی مہمات کا آغاز کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ گزشتہ سات برس کے دوران ہندوستان نے شمسی توانائی اور وِنڈانرجی کے شعبوں میں بہت کام کیا ہے جس نے ہندوستان کو دنیا میں پانچواں مقام دلایا ہے۔

 امیت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے ملک کے چودہ کروڑ افراد کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرکے ماحولیات کا تحفظ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مودی سرکار نے بجلی کی بچت کرنے والے بلب بڑے پیمانے پر تقسیم کرائے ہیں۔

 امیت شاہ نے کہا کہ اگر ہم ماحولیات کا دھیان رکھیں تو ماحول ہمارا خیال رکھے گا۔ جناب نریندر مودی نے اپنے کاموں، پالیسیوں اور اپنی سخت محنت سے قدیم ہندوستانی ثقافت کے ان اصولوں کو ثابت کیا ہے۔ ہمارے اپنشدوں میں بھی کئی جگہ درختوں کی عزت افزائی کی گئی ہے۔

امیت شاہ نے احمدآباد کو نہ صرف ہندوستان کا بلکہ دنیا کا سب سے سرسبز شہر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ایسا ہونا ممکن ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حالیہ سمندری طوفان میں شہر کے تقریبا پانچ ہزار درخت تباہ ہوگئے اور اس تناظر میں شہر کی انتظامیہ نے شجرکاری کا نشانہ دس لاکھ سے بڑھا کر پندرہ لاکھ کردیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایسے درختوں کے پودے لگائے جائیں جو تین سے چار نسلوں کو آکسیجن فراہم کریں