نیتا جی کو امت شاہ کا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش
نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش

 

آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش ہے،پورا ملک عظیم مجاہد آزادی  کو ان کی بے مثال قربانیوں کےلئے سلام کررہا ہے۔ اس موقع پرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر آج خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا،’نیتا جی سبھاش چندر بوس کی ہمت اور جرأت نے ہندوستان کی جنگ آزاد کو نئی طاقت دی۔ انہوں نے نامساعد حالات میں اپنی کرشمائی قیادت سے ملک کے نوجوانوں کی قوت کو منظم کیا۔ تحریک آزادی کی ایسی عظیم شخصیت کی 125 ویں جینتی پر انھیں صدہا سلام‘۔ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’پورا ملک نیتاجی کی جرأت اور جہد مسلسل کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ ان کی سالگرہ کو ’یوم جرآت‘ (پراکرم دیوس) کے بطور منا کر وزیراعظم نریندر مودی نے انھیں ایک بے مثال خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تمام ملک کے باشندوں کو یوم جرأت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے نیتا جی کی سالگرہ کو ہر سال پورے ملک میں ’یم جرأت‘ کے بطور منانے کا فیصلہ کیا ہے۔