دہلی میں کل سے تمام اسکول بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-12-2021
دہلی میں کل سے تمام اسکول بند
دہلی میں کل سے تمام اسکول بند

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی میں آلودگی پر سپریم کورٹ کی سختی کے بعد کجریوال حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

جمعے سے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو سرزنش کرتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

عدالت نے مرکز سے کہا ہے کہ اگر آلودگی کو کم کرنے کے لیے 24 گھنٹے میں سخت قدم نہیں اٹھایا گیا تو سپریم کورٹ ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گی۔

کارروائی کے دوران چیف جسٹس این وی رمنا نے مرکز سے پوچھا کہ آلودگی کیوں کم نہیں ہو رہی ہے۔

دہلی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے سپریم کورٹ نے پوچھا ہے کہ جب ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہا  گیا ہے تو پھر بچوں کو اسکول جانے کے لیے کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت نے ہمیں حلف نامے میں بتایا تھا کہ اسکول بند کردیئے گئے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔