کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: سید نصیرالدین چشتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-11-2021
کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں:  سید نصیرالدین چشتی
کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: سید نصیرالدین چشتی

 

 

آواز دی وائس، گلبرگہ

ریاست کرناٹک کی آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے علاقائی ونگ کا پہلا اجلاس آج کے بی این کنونشن سنٹر کلبرگی گلبرگہ کرناٹک میں منعقد ہوا۔

کرناٹک کی ممتاز درگاہوں کے متعدد سجادہ نشین، متولی اور ذمہ داران جن میں درگاہ اجمیر کے روحانی سربراہ سید نصیر الدین چشتی جانشین اور آل انڈیا صوفی کونسل کے بانی چیئرمین اور سید خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین حضرت خواجہ بندہ نواز (رضی اللہ عنہ) اجلاس میں موجود تھے.

ریاستی اور قومی سطح پر سجادہ نشینوں اور متولیوں سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کونسل کے چیئرمین سید نصیرالدین چشتی نے جو اجمیر درگاہ کے موجودہ روحانی سربراہ کے جانشین بھی ہیں نے اس اجتماع سے خطاب کیا۔

سید نصیر الدین چشتی نے ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایس ایس سی ہمارے پڑوسی ممالک میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسی انداز میں تریپورہ کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کی بھی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کے آئین اور زمین کے قانون کو ہر سطح پر برقرار رکھنا چاہئے۔ حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اس کے قوانین کسی بھی مذہب کے بنیادی اصولوں کے خلاف نہ ہوں۔

کسی بھی حالت میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور قانون کی حکمرانی ہر کسی پر بلا تفریق مذہب، ذات پات اور نسل کی ہونی چاہیے۔

سید نصیرالدین چشتی نے کہا کہ اے آئی ایس ایس سی جلد ہی ہر ریاست میں نیشنلزم کے فروغ کے لیے زمینی سطح پر تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد شروع کرے گا، جو کہ اسلامی تعلیمات کا ایک حصہ ہے۔ یہ ہر شہری خصوصاً نوجوانوں کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی تعمیر کے لیے کام کریں۔ 

awaz the voice

ہم تصوف کے جوہر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جو کہ امن اور انسانیت کے لیے محبت ہے۔ ہمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کونسل نے پہلے ہی حیدرآباد میں ایک اسکول آف تصوف شروع کیا ہے اور ملک کی ہر ریاست میں اسی طرح کے اسکول کھولے گا۔

انہوں نے ریاستی اور قومی سطح پر درگاہ بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر ریاستی اور قومی سطح پر نمائندگی کی جائے گی کیونکہ ہم سجادہ نشینوں اور متولیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کونسل کے تمام ممبران اپنے تمام شہریوں کو کووڈ 19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کی کوشش میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔